Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہیٰ نے بھی عمران کے بجائے جنرل باجوہ کو کریڈٹ دے دیا

قوم آرمی چیف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے
شائع 23 اکتوبر 2022 12:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بجائے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کریڈٹ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےاداروں کے ساتھ مل کرتمام نکات پر عملدر آمد یقینی بنایا اور شاندار قومی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ہر حال میں بلیک لسٹ کردیا جائےلیکن پاک فوج نے اس سازش کو ناکام بنایا، قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی دلچسپی اور تسلسل کے ساتھ کاوشوں کے باعث فیٹف کے تمام اہداف وقت سے پہلے مکمل کیے گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے وہ شاندار قومی خدمت کی جو پاکستان اور پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

COAS

cm punjab

imran khan

General Qamar Javed Bajwa

Chaudhry Pervaiz Elahi

FATF