پاکستان میں مزید 49 افراد کورونا وائرس کا شکار
پاکستان میں گزشتہ ایک روز میں مزید 49 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 8 ہزار 944 مزید ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 49 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
ملک بھر میں کورونا کے 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے کوئی اموات نہیں ہوئی۔
پاکستان میں مثیت کیسز کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ شرح گلگت میں1.91 ریکارڈ ہوئی، پشاور میں 1.01 فیصد، کراچی میں 0.87 اور لاہور میں یہ شرح 0.97 ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed on this story.