Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سمیت پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کیخلاف مقدمات کی تعداد 8 ہوگئی

تین ایف آئی آرز دہشگردی ایکٹ کے تحت درج کی گئیں۔۔۔
شائع 22 اکتوبر 2022 07:52pm

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئ) چیئرمین عمران خان اور کارکنان کے خلاف مزید چار مقدمات کرلئے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

مقدمات میں عمران خان سمیت 78 نامزد اور اور سینکڑوں نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ تین ایف آئی آرز دہشگردی ایکٹ کے تحت درج ہوئیں۔

مقدمات اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ، آئی نائن، کھنہ، شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بارہ کہو اور سنگجانی میں درج کئے گئے ہیں۔

درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مظاہرین نے قیادت کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اور ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران وفاقی دارالحکومت سمیت کئی مقامات پر مظاہرین کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا۔ جبکہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جارحانہ بیانات جاری کئے گئے۔

PTI protest

Imran Khan Disqualification

FIRs