Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نااہلیت کے خلاف عمران خان کی پٹیشن پیر کو سماعت کیلئے مقرر

پی ٹی آئی چیئرمین نے فوری سماعت کا مطالبہ کیا تھا
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 03:09pm
Breaking | Imran Khan challenge Election Commission’s decision | Aaj News

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کا فیصلہ چلینج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دائر درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، اور کہا کہ عمران خان نے بائیومیٹرک تصدیق نہیں کرائی، نااہلی فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

جس کے بعد عمران خان کی آج ہی سماعت کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کیلئے مقرر کردیا۔

اس سے قبل، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پانچ برس تک سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجا کی سربراہی میں5رکنی کمیشن نے فیصلہ سنایا جس نے عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز یعنی بدعنوانی کا مرتکب قرار دیا۔

الیکشن کمیشن نے19ستمبرکو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے کیلئے جمعہ کو سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر فریقین کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ عمران خان نےجھوٹابیان حلفی جمع کرایا۔ وہ غلط گوشوارے جمع کروا کے بدعنوانی کے مرتکب ہوئے۔

ECP

imran khan

court

tosha khana case