عمران خان کی نااہلی کیخلاف احتجاج، دلہن نے ٹریفک جام کا حل نکال لیا
گزشتہ روزتوشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد کارکنوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا تو بند سڑکوں پر چند دلچسپ مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
ملک کے مختلف شہروں کی طرح راوپنڈی اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکلے تو دونوں شہروں کی مصروف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔
اسلام آباد پولیس نے بھی آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے بتاتے ہوئے جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد انٹرچینج اور دیگر جگہوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا۔
گو یہ احتجاج چند گھنٹوں بعد ختم کردیا گیا تھا لیکن اس دوران سوشل میڈیا پرایک دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس میں ٹریفک جام کے باعث مایوں یامہندی کی تقریب کی دلہن کوموٹرسائیکل پر بٹھا کر مطلوبہ مقام تک پہنچایا گیا۔
اسلام آبادینزکے نام سے ٹوئٹرہینڈل پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ یہ راولپنڈی کے مناظرہیں جہاں ٹریفک جام میں دلہن بھی پھنس گئی اور اسے شادی ہال تک پہنچانے کے لیے موٹرسائیکل کا سہارا لینا پڑا۔
صارفین نے دلچسپ تبصروں میں دلہن کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے دل کے پھپھولے بھی پھوڑے۔
بیشتر نے دلہن کے لیے فکرمندی کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed on this story.