سارہ قتل کیس: عدالت نے ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کی ملزمہ ثمینہ شاہ کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
دوروزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرسارہ انعام قتل کیس میں اعانت جرم میں گرفتارملزمہ ثمینہ شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج عامرعزیزنے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس نے مرکزی ملزم شاہ نواز کی والدہ ملزمہ ثمینہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی۔
عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات دے دیے۔
کیس کا پس منظر
ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹےشاہنوازامیرنے 23 ستمبر کی شب لڑائی جھگڑے کے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس مین سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔
مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کےسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔شاہنوازاور سارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.