Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، عدالت
اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 03:15pm

سینیٹر اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، کارکنان نےاعظم سواتی کا اڈیالہ جیل کے باہر استقبال کیا، رہائی کے بعد اعظم سواتی اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

اسپیشل جج سنٹرل راجہ آصف محمود نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزم کی عمر 74 سال ہے اور کوئی سابق مجرمانہ ریکارڈ نہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق ٹوئٹ کے ذریعے پاک فوج میں تفریق ڈالنے اور ریاست کو نقصان پہنچانے اورعوام میں پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

ملزم کے وکیل نے اعظم سواتی پر مقدمے کوبدنیتی پر قراردیا۔

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اعظم سواتی اپنا اوریجنل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں، عدالت نے اعظم سواتی کی دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

pti

court

Azam Khan Swati