Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کرپشن کیسز ترمیم کے ذریعے نیب کے دائرہ کار سے باہر کردیے گئے‘

کرپشن کیخلاف شخص کو مائنس کرنے کی کوششیں کی جار ہی ہیں۔
شائع 22 اکتوبر 2022 10:27am
فواد چوہدری
فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گیارہ سو ارب کے کرپشن کیسز قانون میں ترمیم کے ذریعے نیب کے دائرہ کار سے باہر کر دیے گئے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا واضع مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوا اسے سیاست سے مائنس کرنے کی مسلسل کوشش کی گئی۔

pti

corruption

Fawad Chaudhary