Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپین، بیٹی کے قتل کے الزام میں والدین گرفتار

پولیس کے مطابق لڑکی نے والدین کی رضامندی کے بغیر شادی کی تھی
شائع 22 اکتوبر 2022 12:17pm
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

اسپین کی پولیس نے پاکستانی جوڑے کواپنی بیٹی کو قتل کرنے پرگرفتار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شبہ ہے کہ والدین نے پاکستان میں اپنی ہی بیٹی کو اس لیے قتل کر دیا تھا کیونکہ اس نے رضامندی کے بغیر شادی کرلی تھی۔

اسپین کی پولیس نے بیان میں کہا کہ پاکستانی حکام نے اپریل 2020 میں ہونے والے قتل کے بعد والدین کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ والدین نے اپنی ہی بیٹی کو پاکستان میں اغوا کیا اور پھر قتل کیا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقتول خاتون کے شوہر نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کے والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، جو اسپین فرار ہوگئے تھے۔

جس کے بعد والدین اسپین کی قومی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں حکم دیا کہ پاکستان ڈی پورٹ ہونے تک جیل میں رکھا جائے۔

واضح رہے کہ قومی ادارہ شماریات کے مطابق تقریباً 10 لاکھ پاکستانی اسپین میں مقیم ہیں۔

پاکستان

murder case

Spain