Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تین نئی پاکستانی فلمیں ترکیہ فلم فیسٹیول میں پیش کرنے پر غور

فلمی میلے تاریخ کا تعین آئندہ ہفتے کیا جائے گا
شائع 21 اکتوبر 2022 08:47pm

پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان کیا۔

فاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے ترکیہ کی فلمی صنعت کے نمائندہ وفد نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ڈرامہ اور فلم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستانی فلموں کی نمائش کے لئے ترکیہ میں فلمی میلے میں پاکستان کی شرکت کا اعلان کیا۔

فلمی میلے تاریخ کا تعین آئندہ ہفتے ترکیہ میں فلمی میلے کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس میں کیا جائے گا۔

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی تین نئی فلمیں فیسٹیول میں پیش کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لئے فزیبلٹی تیار کی جائے گی۔ ملاقات میں پاکستان میں جدید ترین فلم پروسیسنگ لیب کے قیام میں تعاون، ترکیہ کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی نصاب میں فلم سازی اور اداکاری کے مضامین شامل کرنے کیلئے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 1970ءکی دہائی میں پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا فلم بنانے والا ملک تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ءمیں فلمی صنعت کی بحالی کاکام شروع ہوا۔ ہم نے ملکی تاریخ کی پہلی فلم اینڈ کلچر پالیسی تشکیل دی، فلمی صنعت کو ٹیکس میں استثنا، نئی فلمیں بنانے کے لئے مالی معاونت کی سہولیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلموں کی تیاری پر 70 فیصد تک ٹیکس میں رعایت دی گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کا عالمی سطح پر تشخص بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالا مال ہیں، ترکی کے فلم ساز ان خوبصورت سیاحتی علاقوں میں فلم بندی کرسکتے ہیں۔

پاکستان

Turkey