Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیئرمین سینیٹ نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کی اجازت دیدی

سینیٹ کے رولز 84 ون کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے
شائع 21 اکتوبر 2022 07:37pm
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی۔ فوٹو — فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کمیٹیز کے چیئرمین کو سینیٹر اعظم خان سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین کمیٹی آن گورنمنٹ ایشورنسز، چئیرمین کمیٹی آن ڈیلیگیٹڈ لجسلیشن کو سینیٹر اعظم خان سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور، چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ریلویز بھی اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کے رولز 84 ون کے تحت اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

قبلِ ازیں پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے سینیٹ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر اعظم سواتی کی گرفتاری پر سینیٹ اجلاس کے دوران احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا تھا جب کہ انہوں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اعظم سواتی کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جج راجہ آصف محمود نے درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے اعظم سواتی کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

sadiq sinjrani

senate

Azam Khan Swati

Production orders