Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں: پرویز الٰہی

مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔
شائع 21 اکتوبر 2022 06:51pm
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں، فیصلے میں انصاف کا قتل عام ہوا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر کو نااہل کرنا قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے، اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ کپتان سرخرو ہے اور سرخرو رہے گا، کپتان کل بھی صادق و امین تھا اور آج بھی ہے، الیکش کمیشن کافیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے۔

cm punjab

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

tosha khana case