Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شان مسعود صحت مند قرار

محمد نواز کی گیند شان مسعود کے سر پر لگی...
شائع 21 اکتوبر 2022 06:26pm

پریکٹس سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی بلے باز شان مسعود سے پر اطمینان خبر آگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شان مسعود کے تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں اور وہ اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے، ان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں۔ جبکہ کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بیٹر شان مسعود میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری نیٹ سیشن کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز کی گیند شان مسعود کے سر پر لگی۔

 تصویر: ٹوئٹر/ سومرا
تصویر: ٹوئٹر/ سومرا

شان مسعود کو سر پر گیند لگنے کی وجہ سے ضروری معائنے کے لیے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو آسٹریلوی شہر میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائےگا۔

PCB

shan masood

Pakistan vs India

Head Injury