سینیٹ کا اجلاس چوتھے روز بھی احتجاج کی نظر ہوگیا
سینیٹ کا اجلاس چوتھے روز بھی احتجاج کی نظر ہوگیا، اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹر نے آج بھی احتجاج کیا۔
چیئرمین سينيٹ صادق سنجرانی کی زيرصدارت ایوان بالا کا اجلاس ہوا ، جس میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کرشرکت کی ۔
تلاوت کلام پاک اور نعت کے بعد پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے ۔
پی ٹی آئی سینیٹرزنے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھراؤ کیا۔
اپوزیشن احتجاج کے دوران چیئرمین سینیٹ نے معمول کا ایجنڈا ملتوی کر کے قانون سازی کا عمل شروع کردیا جبکہ نعرے بازی اور شورشرابے میں پارليمنٹرينزاستحقاق بل 2022 قائمہ کميٹى کے سپرد کیا۔
بلوچ طلبہ کے مسائل سے متعلق کمیشن کا دفترسینیٹ سیکرٹریٹ میں قائم کرنے کی تحریک بھی منظور ہوئی۔
اپوزیشن کے شديد احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی مکمل نہ ہو سکی اور چیئرمین سینیٹ نے اجلاس غير معينہ مدت کے لئے ملتوى کرديا۔
Comments are closed on this story.