Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئرلینڈ سے شکست کے بعد 2 مرتبہ کی ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپئن میگا ایونٹ سے باہر

آئرلینڈ نے سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
شائع 21 اکتوبر 2022 12:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، آئرلینڈ سے شکست کے بعد 2 مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز میگا ایونٹ سے باہرہوگئی۔

آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے گئے کوالیفانگ راؤنڈ کے 11میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈین بیٹر برینڈن کنگ نے 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رنز اسکور کیے تاہم ان کی اننگز راہیگاں گئی۔

دیگر کھلاڑیوں میں جانسن چارلس 24، ایون لیوس اور کپتان نکولس پوران 13،13، روومین پاول 6 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اوڈین اسمتھ 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے 3 جبکہ سیمی سنگھ اور بیری میکارتھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئر لینڈ کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور کپتان اینڈی بالبرنی نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 73 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بالبرنی 37 رنز بناکر عقیل حسین کا شکار بن گئے۔

آئرش کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر پال اسٹرلنگ نے ایک اینڈ کو سنبھال کر رکھا اور 48 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے۔

لورکان ٹکر نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ عقیل حسین نے حاصل کی۔

یو ں آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 15 گیندیں پہلے پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا۔

cricket

ICC

West Indies

T20 World Cup

ireland

first round