Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اگرفیصلہ خلاف آتا ہے تو ۔۔۔ پرویزخٹک کا آڈیو پیغام وائرل

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سُنایاجائے گا
شائع 21 اکتوبر 2022 11:49am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی سے متعلق فیصلہ آج سُنایاجائے گا۔

اس کیس میں عمران خان کیخلاف بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے تحائف گھرجانے کا الزام ہے لیکن ممکنہ طور پرجس معاملے میں انہیں تاحیات نااہلی ہو سکتی ہے وہ صرف تحائف کا نہیں بلکہ غلط بیانی کا ہے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ 19 ستمبرکومحفوظ کیا تھا، آج فیصلہ سنائے جانے کے موقع پرعمران خان سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں اس کیس اورعمران خان کے سرپرلٹکتی ممکنہ نااہلی کی تلوارکو لے کرخاصی بےچینی ہے جس کا اظہارسوشل میڈیا پردیے جانے بیانات سے بھی ہوتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سینیئر پارٹی رہنما پرویزخٹک نے آڈیو پیغام میں کارکنوں ، تنظیموں،ایم پی ایز اور ایم این ایزکے نام اپنے پیغام میں پرویزخٹک کا کہنا ہےکہ،”کل (آج )توشہ خانہ کا فیصلہ آرہا ہے،اگرفیصلہ ٹھیک رہا تو اچھی بات ہے، اگر فیصلہ خلاف آتا ہے تو تمام ضلعوں میں احتجاج کرنا ہے“۔

پشتو زبان میں جاری اس پیغام میں پرویزخٹک زوردے کرکہہ رہے ہیں کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اورہدایت کی جاتی ہے کہ فیصلہ خلاف آنے پرہرضلع میں احتجاج کیا جائے گا۔

سابق وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ایک موثراحتجاج ہونا چاہیے، تمام راستے بند ہونے چاہئیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلےپی ٹی آئی ایک پاور ہے“۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کےآفیشل ٹوئٹرہینڈل سے ایک اور ویڈیو شیئرکی گئی ہے جس میں پرویزخٹک کا کہنا ہے کہ ،”عمران خان کو کسی کا باپ بھی گرفتار نہیں کرسکتا“۔

نوٹ: آج نیوزپرویزخٹک کی مبینہ آڈیوکی تصدیق نہیں کرسکتا۔

ECP

imran khan

Pervez Khattak

Election commission of Pakistan

tosha khana case