Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: مریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2022 09:30am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں چھاپہ مار کر ملزم اسلم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف دفعہ 500 بی اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: قاسم سوری کی موجودگی میں مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی

ملزم اسلم نے این اے 108 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

14 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں لوگوں کی موجودگی میں پی ٹی آئی عہدیدار کا کہنا تھا “عمران خان کو گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنی بیگم کو کہہ دیا تھا کہ میں مریم نوازکو قتل کردوں گا “۔

کارنر میٹنگ میں ملزم جب مریم نواز کو قتل کرنے کی بات کر رہا تھا تو تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری بھی موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے۔

طلال چوہدری نےٹویٹ کے کیپشن میں لکھا تھاکہ اس کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد میں این اے 108 سے امیدوار ہیں، شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

pti

PMLN

Maryam Nawaz

talal chaudhry

qasim soori