Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کیلئے سامنے آگئیں

انہوں نے اپنے لباس کے ساتھ ایرانی خواتین کے انقلاب کی حمایت کردی
شائع 20 اکتوبر 2022 10:50pm
Image Source: etsy.com
Image Source: etsy.com

ایران میں حکومت مخالف اور خواتین کی آزادی کے حق میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ڈچز آف سُیکس میگھن مارکل بھی میدان میں آگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے گزشتہ منگل کو امریکا میں ہونے والے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں شرکت کی۔

میگھن مارکل نے ایران میں خواتین کے مظاہروں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ”زن زندگی آزادی“ کے نعرے والی ٹی شرٹ پہن کر فارسی میں ”خواتین کی زندگی کی آزادی“ کی حمایت کی ہے۔

اس شرٹ کے ساتھ ڈچس آف سسیکس کی تصویر ماندانہ ڈیانی کے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کی گئی تھی۔ ماندانا آرچ ویل کی صدر ہیں جو میگن مارکل نے اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔

میگن نے جو شرٹ پہنی تھی اس پر کینیڈا کے ”Etsy K&R ورلڈ ڈیزائن“ برانڈ کے دستخط موجود ہیں۔ فی الحال یہ شرٹ برانڈ کی ویب سائٹ پر 28.22 ڈالر کی قیمت میں ”مہسا امینی“ کے نام سے ڈیزائن کے مجموعہ میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ ویب سائٹ پر موجود اس کے ڈیزائن سفید اور سیاہ رنگ میں مختلف ڈیزائن کے ساتھ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو موت واقع ہوگئی تھی۔

Iran

Meghan Markle