Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب

چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کردیئے
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2022 09:42am
چیف جسٹس عمر عطا بندیال (فوٹو:فائل)
چیف جسٹس عمر عطا بندیال (فوٹو:فائل)

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے سپریم کورٹ میں ججزکی تقرری کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 24 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے لئے ہائیکورٹ کے 4 ججز کے نام تجویز کردیئے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن نےنامزد کردہ تمام نام مسترد کردیے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام سپریم کورٹ کے لئے نامزد کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں 28جولائی کو ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اظہر رضوی، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔

جوڈیشل کمیشن نے ان ناموں کو مسترد کردیا تھا جبکہ نامزد ناموں پر 4 اراکین نے حق جبکہ 5 نے مخالفت میں رائے دی تھی۔

Supreme Court

CJP

judges

judicial commission

Chief Justice Umar Atta Bandiyal

high courts