Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی: وزیراعلیٰ پنجاب

ن لیگ والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، پرویز الٰہی
شائع 20 اکتوبر 2022 09:17pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کی گندم کو بند کردیا، اپنی عوام کو کہتا ہوں فکرنہ کرو ہم بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی، شریف خاندان آتا ہے اور ڈرامے رچا کر چلا جاتا ہے، سندھ کوگندم دے دی گئی، ہمیں اپنے پیسوں سے گندم لینے کی اجازت بھی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ والوں کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ ن لیگ والے بہت جھوٹ بولتے ہیں، میں نے ان کے ساتھ 15 سال رہ کر قریب سے ان کا چہرہ دیکھا، سارے ٹبر نے سچ نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سوتے جاگتے بھی عمران خان ان کے سامنے ہوتا ہے، کسی دوکان میں جاتے ہیں تو چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو باہر سے آیا ہوا سامان اور پیسے دیے گئے لیکن ہمیں کچھ نہیں ملا، عمران خان کے ساتھ ملکر ٹیلی تھون کی تو اڑھائی ارب روپیہ اکاؤنٹ میں آگیا۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt

Wheat