Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوگا‘

تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کیلئے نہیں، مراسلہ
شائع 20 اکتوبر 2022 07:39pm
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان (فوٹو:فائل)
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان (فوٹو:فائل)

پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا، گورنر پنجاب نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو مراسلہ لکھ دیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا۔

تاہم کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے پر کوئی ممانعت نہیں ہے۔

مراسلے کے متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے نہیں بلکہ صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔

punjab

governor punjab

baligh ur rehman