Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس کا مستعفی ہونے کا اعلان

نئے وزیراعظم کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گی
شائع 20 اکتوبر 2022 06:28pm
برطانیہ کی مستعفی وزیراعظم لِز ٹرس۔ فوٹو — رائٹرز
برطانیہ کی مستعفی وزیراعظم لِز ٹرس۔ فوٹو — رائٹرز

برطانوی وزیراعظم لِز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لِز ٹرس صرف 45 دن تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں جوکہ برطانیہ کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کا سب سے مختصر ترین دور ہے، انہوں نے شہازادہ چارلس کو بھی اپنے استعفے سے آگاہ کردیا ہے۔

لِز ٹرس نے کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گی۔

لِز ٹرس کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر انہوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

مستعفی وزیراعظم نے کہا کہ ایک ہفتے میں کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دوسرے سب سے کم وقت میں خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم جارج کیننگ تھے جنہوں نے 1827 میں وفات سے قبل 119 دن تک بطور وزیراعظم خدمات انجام دی تھیں۔

resignation

United Kingdom

Prime Minister

liz truss