Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی آئی خان میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

حملہ آور سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے
شائع 20 اکتوبر 2022 11:24am
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اسلم شہید ہوگیا۔

شہید کانسٹیبل تھانہ پروا سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔

راستے میں زراعت دفتر کے قریب نا معلوم شر پسندوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور حملہ آور سرکاری کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

firing incident

Punjab police

DI Khan