Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

یہ سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی
شائع 19 اکتوبر 2022 11:40pm
سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔ فوٹو — فائل
سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ملتوی کرنے پر رضامند ہوگئے۔

پی سی بی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ سیریز ملتوی کرنے کا یہ فیصلہ کرتے وقت اس امر کو پیش نظر رکھا گیا ہے کہ 2024 انٹر نشینل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سال ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا نے جون 2024ء میں کرنی ہے، لہٰذا مختصر دورانیے کے یہ سیریز دونوں ٹیموں کی ٹورنامنٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان سیریز 2023 میں پاکستان میں کھیلی جانی تھی تاہم اب یہ سیریز 2024 کی پہلی سہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں کھیلے جانے والے یہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027 کا حصہ نہیں۔

PCB

Pakistan Cricket Team

t20 series

West Indies

T20 World Cup