ضیا الدین اسپتال کو پانی کی لائن دینے پرعدالت کی سماعت سے معذرت
سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی لائن ضیا الدین اسپتال کو دینے کے مقدمہ میں سماعت سے معذرت کرلی۔
علاقہ مکین وجیہہ حسن، ذوالفقار احمد نے ایڈووکیٹ عثمان کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس میں چیف سیکریٹری، ڈائریکٹرواٹر بورڈ کو فریق بنایا گیا تھا۔
دائرکی گئی درخواست پر جسٹس ارشد حسین خان نے سماعت سے معذرت کرلی۔
درخواست میں استدعا کی کہ واٹر بورڈ غیر قانونی طریقے سے ضیا الدین اسپتال کو پانی کی لائنیں فراہم کر رہا ہے جس سے رہائشی آبادی کا پانی اسپتال کو دینے پرعلاقہ مکین شدید متاثر ہوں گے۔
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے غیر قانونی لائنیں دینے پر احتجاج بھی کیا تھا۔
درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ کو غیر قانونی کنکشن دینے سے روکا جائے۔
Comments are closed on this story.