نیب کا آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ
4 ریفرنسز میں اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف 25 سال پرانے کیسز میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شیریک چیئرمین آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
نیب نے 4 ریفرنسز میں اپیلیں واپس لینے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ اپیلوں کی مزیدپراسیکیوشن ایک لاحاصل مشق ہوگی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں مشکل سے ریکارڈ پر ہیں، دستیاب دستاویزی شواہد قانون شہادت کے مطابق نہیں۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اُرسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ ، پولو گراؤنڈ اور ایس ایس جی کو ٹیکنا میں بری ہوئے تھے جبکہ نیب نے آصف زرداری کی بریت کو 2015 سے چیلنج کر رکھا تھا۔
NAB
Asif Ali Zardari
اسلام آباد
PPP
old cases
مقبول ترین
Comments are closed on this story.