Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کےبھارتی بیان پر پی سی بی کا ردعمل

جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی
شائع 19 اکتوبر 2022 03:01pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ کے ایشیا کپ کی پاکستان سے منتقلی کے بیان پرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ جے شاہ کے بیان پر حیرت اور مایوسی ہوئی، بیان اے سی سی یا ہم سے مشاورت کے بغیر دیا گیا، ان کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یکطرفہ ہے،

ترجمان نے مزید کہا کہ ایونٹ کی منتقلی کا بیان اے سی سی اور آئی سی سی کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے، بیان سے بھارت میں آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق جے شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں ہی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی تھی، تاحال جے شاہ کے بیان پر ایشین کرکٹ کونسل سے کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی،

پی سی بی نے اس اہم اور حساس معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنےپر پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل کو خط

دوسری جانب ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل کواحتجاجی خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے خط میں لکھا ہے کہ اے سی سی کے صدرجے شاہ سے وضاحت طلب کی جائے کہ انہوں نے تنہا ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیوپرمنتقل کرنے کا بیان کیوں دیا، اگراکیلے ہی فیصلے کرنے ہیں تو پاکستان کونسل سے علیحدگی اختیارکرسکتا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ بھی کرسکتا ہے۔

PCB

BCCI

ramiz raja

Asia cup

asian cricket council

jay shah