Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

گیند پڑوسی کے گھرجانے پرنوجوان جان کی بازی ہار گیا

پولیس نے مقدمہ درج تو کر لیا تاہم گرفتاری تاحال نہ ہوسکی
شائع 19 اکتوبر 2022 02:36pm
تصویر: کینوا
تصویر: کینوا

گلی میں کرکٹ کھلنے پرگیند پڑوسی کے گھر میں چلی گئی تو بچوں کی لڑائی میں ایک فریق کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، تودوسرا زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 ٹو میں شام کے وقت بچے کرکٹ کھیل رہے تھے کہ گیند پڑوسی کے گھرمیں جانے پرجھگڑا شروع ہوگیا، بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل ہوئے تو فائرنگ سے احمد علی جاں بحق اور حیدر علی زخمی ہوگئے۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر 4 دن گزر جانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہو سکی۔

ایف آئی آر کے مطابق گیند روشن بی بی کے گھر چلی گئی تھی، گالیاں اور شور کی آواز پر مقتول بچے کے والد خالد پرویز اور دیگر گھر سے باہر آگئے۔

جس کے بعد معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی مگر حالات قابو سے باہر ہو گئے اور روشن بی بی کے حکم پرعتیق نے فائرنگ کی گئی۔

cricket

اسلام آباد

islamabad police