Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا فضائی میزبان ٹورنٹو ائرپورٹ سے غائب

فضائی میزبان کو 16 اکتوبر کو واپس اسلام آباد پہنچنا تھا
شائع 19 اکتوبر 2022 11:30am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کا فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ سے فرار ہوگیا۔

پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ اعجاز علی شاہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے کینیڈا پہنچا تھا۔

فضائی میزبان نے 16 اکتوبر کو پرواز پی کے 782 کے ذریعے واپس اسلام آباد آنا تھا مگروہ وطن واپس پہنچنے کے بجائے وہیں غائب ہوگئے۔

پی آئی اے کے فضائی میزبان اعجاز علی شاہ کی بیوی بھی فضائی میزبان ہیں۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فضائی میزبان کے ڈیوٹی پر نہ پہنچنے پر کینیڈاکی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اطلاع کردی گئی ہے۔

فضائی میزبان اعجازعلی شاہ کے خلاف ضابطہ کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اسلام آباد

PIA

canada

toronto

ejaz ali shah