Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملتان نشتر اسپتال سے ملنے والی لاشوں کی تدفین کردی

لاشوں کو ایدھی کی مدد سے دفن کیا گیا
شائع 19 اکتوبر 2022 10:23am
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

ملتان میں نشتر اسپتال کی چھت سے ملنے والی 56 لاوارث لاشوں کی مختلف تھانوں کی حدود میں موجود قبرستانوں میں تدفین کردی۔

نشتراسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے بعد بلاآخر رات سے لاشوں کی منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا تھا۔

پولیس کی بھاری نفری نشتر ڈیڈ ہاؤس میں تعینات رہی جبکہ نشتر اسپتال سے ملحقہ قبرستان سمیت مختلف علاقوں میں لاشیں دفنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نِشتر اسپتال کی پروفیسر نے چھت پر موجود لاشوں کی وضاحت کردی

ملتان پولیس نے نشتر اسپتال سے ایدھی کی مدد سے 56 لاوارث لاشوں کو مختلف تھانوں کی حدود میں موجود قبرستانوں میں تدفین کردی اور لاشیں دفنانے کے عمل میں یونین کونسلوں کے سیکرٹریزبھی خدمات لی گئیں۔

واضح رہے کہ نشتر انتظامیہ کی غفلت کے باعث لاوارث لاشوں کو کھلے آسمان تلے رکھنے کا افسوسناک واقع پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میواسپتال: 7 دن کی بچی کوآئی سی یو میں چونٹیاں کاٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی

واقعے پر وزیراعلی پنجاب نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی تھی، جس کی رپورٹ آنے پر شعبہ اناٹومی کے 3 ڈاکٹرز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

اس کے علاوہ 3 دیگر ملازمین کو بھی معطل کر دیا جبکہ لاشوں کی بے حرمتی میں 2 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی قصور وار ٹھہراتے ہوئے معطل کیا۔

cm punjab

Multan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Nishter Hospital