Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کے معاملے پر بیٹوں نے ماں پر فائرنگ کردی، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

خاتون نے دارالامان میں پناہ لے رکھی تھی۔
شائع 18 اکتوبر 2022 03:30pm
رحیم یار خان (گوگل میپ)
رحیم یار خان (گوگل میپ)

رحیم یار خان میں طلاق لینے کی رنجش پر بیٹوں نے ماں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق شہر کے تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں اقبال آباد کی رہائشی خاتون 40 سالہ نسیم بی بی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر سے خلع کا دعویٰ دائر کرکے دارالامان میں پناہ لے رکھی تھی اور آج طلاق ملنے کے بعد خاتون دالامان سے والدین گھر جارہی تھی کہ بیٹوں نے باپ کے ساتھ مل کر ماں پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں خاتون کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

punjab

police

rahim yar khan