Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعظم سواتی پر تشدد، پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

خط میں معاملے کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔
شائع 18 اکتوبر 2022 03:23pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر اعظم سواتی پر مبینہ تشدد کا معاملہ چیف جسٹس کے سامنے اٹھا دیا۔

پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں معاملے کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

خط میں مزید لکھا گیا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا او انہیں حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

خط کے متن کے مطابق دستور پاکستان انسانی تعظیم کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے، عدالتِ عظمیٰ انسانی حقوق کی محافظ ہے، اسی لیے معزز عدالت آرٹیکل 184 (3) کے تحت معاملے کا ازخود نوٹس لے۔

pti

Azam Khan Swati

Cheif Justice

politics Oct 18