Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنادی

ملزم نے اپنی بیوی کو 2020 میں قتل کیا تھا۔
شائع 18 اکتوبر 2022 03:12pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

باجوڑ میں بیوی کے قتل میں ملوث ملزم کو عدالت نے 14 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

ملزم امیر محمد ولد اسمار خان سکنہ برترس ضلع باجوڑ نے 2020 میں بیوی کو قتل کیا تھا۔

قتل کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بیوی مقتولہ سے ملزم کے دو بچے ہیں جوکہ تھیلیسمیا کی بیماری میں مبتلا ہیں۔

ملزم یوں بیوی سے ناخو ش تھا اور دوسری شادی میں اس کو رکاوٹ سمجھ رہا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دوم باجوڑ حسین علی نے ملزم کو چودہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

پاکستان

KPK

Bajour