Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

اوشین مال کا ایسکلیٹر خراب، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

خراب ایسکلیٹر سے ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
شائع 18 اکتوبر 2022 02:40pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے اوشین مال میں خراب ایسکلیٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جس میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سکیورٹی گارڈ نے ایک شخص کو ایسکلیٹر کی ویڈیو بنانے سے منع کردیا۔

اپریل کے واقعے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب تین سالہ لڑکا خراب ایسکلیٹر میں پھنس کر زخمی ہوا۔

اس حوالے سے بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ دوسری منزل سے تیسری منزل تک ایسکلیٹر پر سوار ہو رہے تھے کہ بچے کا پاؤں ایسکلیٹر میں پھنس گیا جس سے اس کی ٹانگ کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بچے کے والدین کو مقدمہ درج کرنے پر اوشین مال انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

پاکستان

karachi

Clifton

ocean mall