Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا

ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پرہونا چاہیے، انڈین کرکٹ بورڈ
شائع 18 اکتوبر 2022 02:27pm
فوٹو (پی سی بی)
فوٹو (پی سی بی)

بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم 2023 میں ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہونیوالا ایشیا کپ پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پرہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت نے آخری بار راہول ڈریوڈ کی قیادت میں 2005 میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔

پاکستانے بھارت کیخلاف 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلی۔

پاکستان

Asia cup

Pakistan vs India