Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ کو ارسال کردیا

ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے غیرملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے طلب
شائع 18 اکتوبر 2022 02:18pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

صدرمملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ کوارسال کردیا، صدر نے ریفرنس وزیراعظم کی ایڈوائس پرارسال کیا۔

ریکوڈک ریفرنس میں عدالت عظمیٰ سے غیرملکی کمپنی سے معاہدے سے متعلق رائے طلب کی گئی ہے ۔

ریفرنس میں فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن بل 2022 کی منظوری کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے ۔

مارچ 2022 میں اس وقت کے وزیرخزانہ اور ٹیتھیان کاپرکمپنی کے شیئرہولڈرز نے اپیکس کمیٹی میں ریکوڈک منصوبے کے تصفیے اور بحالی کے فریم ورک پراتفاق کیا تھا ۔

30 ستمبر 2022 کو وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے حوالے سے سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے پر وضاحتی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی۔

وفاقی اورحکومت بلوچستان نے ریکوڈک منصوبے کی تعمیرسے متعلق عدالت عظمی سے رائے طلب کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان

اسلام آباد

President Arif Alvi

PM Shehbaz Sharif

reko diq reference