Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے پاس لابنگ کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ مصدق ملک

عمران خان اداروں کوڈراکراین آراومانگ رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2022 02:44pm
اسلام آباد: مصدق ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: مصدق ملک پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان دھمکیاں دیتے ہیں ملکی رازبتادیں گے، ان کے پاس لابنگ کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کا گروپ کےساتھ معاہدہ بھی سامنے آچکا ہے،عمران خان ملکی رازوں کوجلسوں میں لہراتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی بتایا تھا کہ عمران خان نے لابنگ فرم ہائرکیاہے،عمران خان نے ڈیوڈ فینٹم کو ہائرکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈیوڈفینٹم سےمتعلق معاہدےکی تردیدکرے، عمران خان اداروں کوڈراکراین آراومانگ رہے ہیں۔

PMLN

Federal govt

Musadiq Malik