Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملتان نشتر اسپتال: لاشوں کی بےحرمتی کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

اسپتال کی چھت سے 3 تازہ اور 35 پرانی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔۔۔
شائع 18 اکتوبر 2022 01:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں نشتر اسپتال ملتان میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

دائر درخواست میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری ہیلتھ اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا، کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایکشن

نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کی برآمدگی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایکشن لیتے ہوئے غفلت برتنے پر تین ڈاکٹرز، تین ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے دو ایس ایچ اوز کو معطل کردیا۔

لاشوں کی برآمدگی

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر طارق زمان گجر نے نشتر اسپتال کے دورے پر زبردستی سرد خانہ اور چھت کھلوائی تو 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں۔

وزیراعلیٰ کے مشیر کا کہنا تھا کہ اسپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جب کہ چھت پر 3 تازہ لاشیں بھی موجود تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں۔

طارق گجر نے کہا کہ کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں۔

Lahore High Court

Nishtar Hospital Multan