Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حیدرآباد میں بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو ہلاک

ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد
اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2022 12:11pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

حیدرآباد میں بینک سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حیدرآباد پولیس کا تھانہ ہٹڑی کی حدود صادق لیونا کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، مقابلے میں 4 ڈاکو مارے گئے جبکہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت طاہر عرف ماموں عرف قاسم، عاقب مستوئی، ظہیر ابڑو اور انیس چنا کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار اسد چنا زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جو زیرعلاج ہے ۔

ملزمان کے قبضے سے 5 کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے حیدرآباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی جاری ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو گزشتہ دنوں حیدرآباد میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں ملوث تھے ۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ ہٹڑی تھانہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

Police Encounter

Hyderabad

robbers killed