Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر تکلیف ہے: مریم اورنگزیب

ضمنی انتخابات میں کامیابی کا ہرگز مطلب الرٹ جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کرنا نہیں ہے
شائع 17 اکتوبر 2022 06:58pm
فوٹو — اے پی پی
فوٹو — اے پی پی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر تکلیف ہے۔

اسلام آباد میں پریس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے عمران خان کے حالیہ بیان کے ردِ عمل میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی کا ہرگز مطلب دھونس دھمکی کے ساتھ وارننگ دینے اور الرٹ جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور ملتان کے ضمنی الیکشن عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے، عمران خان نے ضمنی انتخاب میں چھ سیٹیں جیتی ہیں، اب وہ الیکشن کمیشن کی توہین کریں، جب الیکشن جیت جائیں تو خاموش اور جب فیصلہ ان کے خلاف آئے تو وہ توہین کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو آرمی چیف کی تعیناتی پر تکلیف ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر افواج پاکستان کے خلاف مہم چلائی گئی اور افواج پاکستان کے اندر بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں لوگوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، آج وہ بھاشن دے رہے ہیں سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ کیا ہوا، رانا ثنا اللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈال دی گئی، جاوید لطیف کی 90 سالہ والدہ کو گرفتار کیا، اس وقت ہیومن رائٹس کے سبق کہاں تھے۔

COAS

اسلام آباد

imran khan

Maryam Aurangzeb

press conference

by-election

politics Oct 17