Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔
اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2022 04:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

برسبین میں ہونے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹ سے ہرا دیا۔

انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ہیری بروک نے 45 اور بین اسٹوکس نے 36 رنز اسکور کئے۔

وسیم جونیئر نے دو، نسیم شاہ اور شاداب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے آٹھ وکٹوں پر 160 رنز اسکور کئے تھے۔ شان مسعود نے 39 اور وسیم جونئیر نے 26 رنز بنائے۔

پاکستان کا 161 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے میچ روکا گیا تھا جس کے بعد میچ 20 کے بجائے 19 اوورز کا کردیا گیا۔

پاکستان کی اننگز

آج کے وارم اپ میچ میں اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی اور قومی ٹیم نے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔

اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹے،نسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کپتان بابر اعظم آج کا وارم اپ میچ نہیں کھیل رہے،شاداب خان ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور اس میچ میں13 کھلاڑی حصہ لیں گےجبکہ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شاداب خان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد ، آصف علی ، محمد وسیم ، نسیم شاہ، محمد حسنین ، حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

cricket

پاکستان

England

ICC

T20 World Cup

pak vs eng

warm up match