Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

پروٹیز نے کیوز کے آسان ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا
شائع 17 اکتوبر 2022 12:58pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کیویز بلے باز بیٹنگ پر آئے لیکن جنوبی افریقا کے بولرز نے انہیں زیادہ رنز اسکور نہ کرنے دیا۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں 98 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے سب سے زیادہ 26 رنزبنائے ۔

گلین فلپ 20 اور مائیکل بریسویل 11رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 اور تبریز شمسی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کے آسان ہدف کو ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ریزا ہینڈرکس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو 54 اور ایڈن مارکرم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہےجبکہ کیویز کی جانب سے واحد وکٹ اش سوڈھی نے حاصل کی۔

New Zealand

ICC

South Africa

T20 World Cup

warm up matches

sa vs nz