Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہوردنیا کے 5 آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا

محکمہ تحفظ ماحولیات کی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر
شائع 17 اکتوبر 2022 10:48am
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

لاہور فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد دنیا کے 5 آلودہ شہروں میں ٹاپ پوزیشن لے لی ہے۔

شہرمیں صفائی ستھرائی نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اب دھویں اور گردوغبار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جبکہ لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں آج پہلے نمبر پرآگیا۔

آلودگی سے ہونے والی بیماریوں کے باعث شہریوں کے لئے باہر نکلنا ہی مشکل ہوگیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائیوں کے دعوے تو بہت ہیں لیکن شہری ماننے سے انکار کرتے ہیں۔

لاہور کا آج کا ائیر کوالٹی انڈیکس271 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق نومبر اور دسمبر میں سموگ بڑھ جائے گی، جس کے تدارک کیلئے فوری اقدامات بے حد ضروری ہیں۔

Lahore High Court

Polluted Place