Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ”گو پنجاب“ ایپ کا افتتاح کردیا

ایپ میں تمام سرکاری محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔
شائع 15 اکتوبر 2022 03:06pm
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ’’گو پنجاب‘‘ ایپ کا افتتاح کر دیا۔

ارفع کریم ٹاور لاہور میں ’’گو پنجاب‘‘ ایپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

مشیر آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایپ کے بارے میں معلومات اور استعمال سے متعلق آگاہی دی۔

انہوں نے بتایا کہ ’’گو پنجاب‘‘ ایپ میں تمام سرکاری محکموں کو شامل کیا گیا ہے، جلد پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا یہ ایپ رشوت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، گھر بیٹھی خواتین بھی اس سے فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں آئی ٹی کا محکمہ نہیں تھا، اپنے پچھلے دور میں الگ سے بجٹ رکھ کر آئی ٹی کا محکمہ بنایا، آج یہ سب سے اہم محکمہ بن چکا ہے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Go Punjab APP