Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

چونٹیاں کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کی تحقیقات ہو رہی ہے، وزیرصحت پنجاب

عظمیٰ بخاری کو امریکی صدر کے بیان کی فکر ہونی چاہیے۔ یاسمین راشد
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 03:26pm
صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد تصویر: ریڈیو پاکستان
صوبائی وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد تصویر: ریڈیو پاکستان

وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ذمہ داریوں سے نہیں گھبراتی، میواسپتال واقعہ کی بھی انکوائری ہورہی ہے۔

وزیرصحت یاسمین راشد نے آج نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں ذمہ داریوں سے نہیں گھبراتی، نشتراسپتال واقعہ کی نشاندہی (ق) لیگ کے رہنما نے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے اورتحقیقاتی ٹیم 3 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ میواسپتال واقعہ کی بھی انکوائری ہورہی ہے جس سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا کیونکہ ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری ضروری ہے۔

یاد رہے کہ میو اسپتال لاہور میں چونٹیوں کے کاٹنے سے کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں: 7 دن کی بچی کوآئی سی یو میں چونٹیاں کاٹنے کی ویڈیوسامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف بھرپورایکشن لیا جاتا ہے اور ایسی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی۔

اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کوامریکی صدرکے بیان کی فکرہونی چاہئے۔

پاکستان