Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ بینک نے پاکستان کو سبسڈی ختم کرنے کا کہہ دیا

پاکستانی کو مخصوص شعبوں میں مزید اصلاحات کرنا ہوں گی، ورلڈ بینک
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 11:52am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

ورلڈ بینک نے پاکستان کو سبسڈی ختم کرنے اور وسائل پیدا کرنے کا کہہ دیا ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کو مخصوص شعبوں میں مزید اصلاحات کرنا ہوں گی اور معاشی استحکام کے لیے مالیاتی اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے قابل عمل معاشی پالیسیاں اپنانا ہوں گی ساتھ ہی انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر ورلڈ بینک نے صحت، خوراک، پناہ گاہ اور نقد رقم کی منتقلی میں فوری مدد کا اعادہ کیا۔

بینک نے کہا کہ پاکستان حکومت مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں ریفارمز پر توجہ مرکوز رکھے، اصلاحات سے معیشت مستحکم ہوگی اور پائیدارترقی کی بنیاد بنےگی۔

انہوں نے کہا کہ قابل عمل اقتصادی پالیسیاں، منڈی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہیں، صحت، خوراک، رہائش اور نقد امداد کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس سے پہلےآئی ایم ایف بھی پیٹرولیم مصنوعات پر دی جارہی سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کرچکا ہے۔

World Bank

پاکستان

Pakistan's Economy