Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاتلانہ حملے میں شہید

نور مسکانزئی نماز عشاء ادا کر رہے تھے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے
اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2022 01:27pm
فوٹو — بلوچستان حکومت
فوٹو — بلوچستان حکومت

خاران: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نور مسکانزئی قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔

ڈپٹی اسنپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ نور مسکانزئی پر مسجد میں دورانِ نماز فائرنگ کی گئی،انہیں پیٹ میں چارگولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں مسکانزئی کےداماد ممتاز بھی پیر میںگولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ نور مسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جب کہ مئی 2019 سے مئی 2022 تک وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، قائم مقام گورنر میر جان محمد خان جمالی اور بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشننے نور مسکانزئی کو نشانہ بنائے جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ایک بیان میں جسٹس مسکانزئی کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بلوچستان

quetta

firing incident