Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دفتر خارجہ سائیفر پر اپنا موقف واضح کرچکا: ترجمان

عالمی برادری پاکستان کی مدد کررہی ہے۔
شائع 14 اکتوبر 2022 06:04pm

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سائیفر پر اپنا موقف بارہا واضح کرچکا ہے، اب پاکستان مثبت انداز میں تمام ممالک کے ساتھ تعلقات آگے بڑھا رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ سیکا اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ پھرہور اظہار یکجہتی کیا، عالمی رہنماؤں نے متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو مین مدد کے لیے بھرپور آواز بلند کی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 90 ملین ڈالر خزانے میں وصول ہوچکے ہیں، عالمی برادری پاکستان کی مدد کررہی ہے، چین امریکہ اور برطانیہ چار سو ملین ڈالر دے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ سے پوچھے گئے ایک سوال میں کہا کہ پاکستانی وزراء کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر وزارت خارجہ نوٹس لیتی ہے، امریکی حکام نے بھی وزیر خزانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوٹس لیا ہے، سعودی عرب میں پیش آنے والے واقعات پر بھی سعودی حکام نے نوٹس اور ایکشن لیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طالبان کی افغان عبوری حکومت فوری تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، پاکستان اور عالمی برادری اس سلسلے میں مشاورت کررہے ہیں، افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک اہم سنجیدہ مسئلہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کا بیان خوش آئند ہے، انہوں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، پاکستان ہمیشہ عالمی اور علاقائی فورمز پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب ہے، پاکستان ہمیشہ مسئلے کے حل پر زور دیتا رہے گا، حریت رہنما الطاف شاہ کے علاج میں جان بوجھ پر غفلت برتنے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا گیا۔

foreign office

پاکستان

floods

spokesperson