Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

حیدرآباد سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
شائع 14 اکتوبر 2022 05:12pm

فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم عبدالعیلم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو خفیہ رپورٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے، جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔

پاکستان

Hyderabad

Child Pornography

ٰٖFIA