Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل، اینٹی کرپشن ریکارڈ سمیت عدالت طلب

عدالت نے اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا
اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2022 08:27pm
غیر قانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ فوٹو — آئی این پی
غیر قانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ فوٹو — آئی این پی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے رانا ثناء کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے 17 اکتوبر کو کیس کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیر قانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔

اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے رانا ثناء اللہ کو اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا تاہم پیش نہ ہونے پر گزشتہ دنوں ان کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

rawalpindi

Rana Sanaullah

Lahore High Court

anti corruption punjab

Arrest Warrant

politics Oct 14